پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ، پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ

پاک بنگلہ دیش

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کا باعث منسوخ کردیا گیا۔

پاک بنگلہ دیش سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔ تاہم راولپنڈی میں رات گئے سے جاری موسلادھار بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی رہی جس سے ٹاس بھی نہ ہوسکا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پہلے دن کا کھیل ممکن نہیں ہے۔

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈراپ کرنے پر شاہین ناراض

خیال رہے کہ راولپنڈی میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوپہر تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارش کے باعث راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیا ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یک طرفہ جیت اپنے نام کرکے سیریز میں برتری حاصل کرلی تھی۔ دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں سیریز بنگلہ دیش کے نام ہوجائے گی۔


متعلقہ خبریں