پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے 5 مینٹورز کو بھاری تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مینٹورز کو ماہانہ فی کس 50 لاکھ اور سالانہ 6 کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے ، ڈومیسٹک کرکٹ میں یہ ادا کیا جانے والا ریکارڈ معاوضہ ہے۔
مرتے دم تک سرجری جاری ہے، حفیظ کی چیئرمین پی سی بی پر تنقید
وقار یونس، مصباح الحق، شعیب ملک، سرفراز احمد اور ثقلین مشتاق 3 سالہ معاہدے کے تحت پورے سال کے لیے دستیاب ہوں گے اور بطور ایڈوائزر بھی کام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مینٹور ٹیم کیلئے کام کرنے کے علاوہ کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کے حوالے سے بھی بورڈ سے رابطے میں رہیں گے۔
نوید اکرم چیمہ کو ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کا مینجر بنانے کا فیصلہ
ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ، بائولنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ سمیت 10 رکنی سپورٹ اسٹاف لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، ملتان اور کراچی میں تعینات ہو گا، مینٹوزر پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو بھی معاونت فراہم کریں گے۔