معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے اپنی اور شوہر کی عمر سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔
حال ہی میں فیصل قریشی کی خاتون مداح نے سوشل میڈیا پر ثناء سے سے سوال کیا کہ آپ عمر میں اپنے شوہر فیصل سے کتنی بڑی ہیں؟
مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ثنا فیصل نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے 10 سے 12 سال بڑی ہیں۔
یاسر نواز کا دوسری شادی سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ، صارفین کی شدید تنقید
اس کے ساتھ ہی ثنا فیصل نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ اب آپ کے کلیجے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہوگی۔
ثنا فیصل کی جانب سے مداح کو دیے گئے جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔