نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں کار ڈرائیور کو گاڑی چلانے کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان جاری کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں اس طرح کے عجیب و غریب واقعات رونما ہونا کوئی نئی بات نہیں۔ وہاں کے ٹریفک قوانین بھی کبھی کبھی عجیب ہوجاتے ہیں۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک شخص کو اس وقت چالان موصول ہوا جس کی وجہ سے کار چلانے کے دوران ہیلمٹ نہ پہننا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یمن میں کشتی ڈوب گئی ، 13 تارکین وطن ہلاک ، 14 لاپتہ
پولیس کی جانب سے کار ڈرائیور کو ایک ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ یہ عجیب و غریب واقعہ توشار سکسینہ نامی شخص کے ساتھ پیش آیا۔ ابتدائی طور پر توشار نے اسے نظرانداز کیا لیکن جلد ہی ایک اور پیغام اور ای میل کے ذریعے فالو اپ کیا گیا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان ہونے پر اسے بتایا گیا کہ وہ چالان کی رقم ادا کرے یا پھر عدالت میں حاضر ہوجائے۔