پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ محمد حفیظ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی بدترین شکست پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان کی غیر متوقع شکست کے بعد محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
کرکٹ ٹی وی پر دیکھی جانیوالی واحد اسپورٹس، محسن نقوی نے اسے تباہ کردیا، عمران خان
محمد حفیظ نے بنگلادیش کو پاکستان کے خلاف تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘مرتے دم تک سرجری جاری ہے’۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی مایوس کُن کارکردگی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔