اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ ٹیموں کا آج ٹریننگ سیشن منسوخ ہوگیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لیے پریکٹس سیشنز کا آغاز ہوگیا ہے۔ آج اسلام آباد کلب میں ہونے والا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔
دونوں ٹیمیں کل صبح راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔
کرکٹ ٹی وی پر دیکھی جانیوالی واحد اسپورٹس، محسن نقوی نے اسے تباہ کردیا، عمران خان
خیال رہے کہ دو میچز پر مشتمل پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے شروع ہوگا۔ پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے گرین شرٹس کو شکست دے کر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔