ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سیف انور نے ڈی سی آفس راولپنڈی میں ”اپنی چھت اپنا گھر ”پراجیکٹ کے سلسلے میں قائم معلوماتی ون ونڈو آپریشن سینٹر کا دورہ کیا اور تمام تر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی جی سیف انور نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ”اپنی چھت اپنا گھر ”پراجیکٹ غریب بےگھرافراد کیلئےشروع کیا گیا ہے،اس منصوبے سے اپنی زمین کے مالک ہونے کے باوجود اپنا گھر نہ بنا سکنے والے افراد مستفید ہو سکیں گے۔
سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، بیٹریاں اور انورٹر مہنگے
انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے مرحلے میں 70 ہزار خاندانوں کوگھر کی تعمیر کیلئےبلاسود قرض فراہم کرے گی۔ جو افراد اپنا ذاتی گھر بنانے کے خواہشمند ہیں وہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(PITB) پورٹل کے ذریعے یا ٹول فری نمبر 080009100 پر کال کرکے گھر بنانے کیلئے قرض کی درخواست دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن درخواستوں کا عمل قابل رسائی اور آسان ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ ہاؤسنگ کےلیے درخواستیں دے سکیں گے ۔
اپنی چھت اپنا گھر”پروگرام پنجاب کے پانچ بڑے شہروں ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی سے شروع ہونے والے ہر ضلع میں 3000 سے زیادہ گھر بنانے کا منصوبہ ہے تاہم لاہور میں پہلے مرحلے میں رائیونڈ روڈ کے قریب 5000 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”اپنی چھت اپنا گھر“ منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آج پنجاب کے عوام کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں، آج وہ اسکیم لانچ کرنے جارہی ہوں جس کا مجھے اور میاں نوازشریف سمیت پنجاب کے عوام کو بھی بہت انتظار تھا۔
اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ صوبے کے عوام کے لئے ہے، اپنا گھر بڑی نعمت ہے، اپنے گھر جیسی کوئی جگہ نہیں ہوتی، ہم لوگوں کو جلدی جلدی گھر بنا کر دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے دور میں کسانوں کو گھر دیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیکرٹری ہاؤسنگ اور متعلقہ حکام نے اس منصوبے پر بہت محنت سے کام کیا، شہری علاقوں میں 1سے 5مرلے تک زمین ہے تو حکومت آپ کو پیسے دے گی، حکومت پنجاب آپ کو 15لاکھ دے گی جس کو 7سال کی آسان اقساط میں دینا ہے، اس کی ماہانہ قسط 14ہزار روپے ہے۔
میرا نام لسٹ میں کیوں ڈالا؟سر پر انعام والے ڈاکو کا پنجاب کی وزارت داخلہ کو فون
مریم نوازنے کہا کہ جن کے پاس زمین کا ٹکڑا ہے اور اپنی چھت نہیں تو دھیان سے سن لیں، دیہاتی علاقے میں 1سے10مرلے تک زمین ہے تو آپ کو قرضہ دیا جائے گا، ہمارے اس قرضے پر زیرو سود اور انٹرسٹ ہے، حکومت سروس چارجز بھی خود ادا کرے گی کوئی چارجز،انٹرسٹ اور سود ادا نہیں کرنا پڑیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اگلے سال سولر سسٹم لے کر آ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ماڈل گھر کے ڈیزائن میں تبدیلی کروائی ہے،ان کا کہنا تھا کہ قرض حاصل کرنے کے لئے آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے، ارادہ ہے منصوبے کو پنجاب کے ہر کونے تک لے کر جائیں۔