ریاض: ای اسپورٹس ورلڈکپ سعودی فالکنز کے نام، محمد بن سلمان خصوصی مہمان

ریاض

سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والا ای اسپورٹس ورلڈ کپ سعودی فالکنز کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا۔

گزشتہ 8 ہفتوں سے ریاض میں جاری پہلا ای اسپورٹس ورلڈکپ اپنے اختتام کو پہنچ گیا جس میں دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 500 ٹیموں اور 1500 کھلاڑیوں نے ای اسپورٹس کے سب سے بڑے ایونٹ میں شرکت کی۔

ای اسپورٹس ورلڈکپ میں سعودی فالکنز نے 5665 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل اپنے حریف ڈچ لیکوئڈ ٹیم کو شکست دے کر حاصل کیا جو 2545 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سوئس بی ڈی ایس ٹیم 2000 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

پاکستان کے ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

ای اسپورٹس ورلڈکپ کے اختتامی روز سعودی فالکنز کی فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی دی۔ فاتح ٹیم کو مہمان خصوصی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وننگ ٹرافی اور انعامات دیے۔

ورلڈکپ جیتنے والے سعودی فالکنز ٹیم کو 7 ملین ڈالر بطور انعام دیے گئے۔


متعلقہ خبریں