محکمہ موسمیات نے آج مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، مشرقی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران جنوب مشرقی/زیریں سندھ میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کو موسم گرم رہے گا جبکہ رات کو مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، جہلم، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
راول ڈیم کے اسپل وے کھول دیئے گئے
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، اورکزئی، ہنگو، کرم، کرک، لکی مروت، بنوں، ٹانک، ڈیرہ اسمعیل خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی،کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جعفر آباد، لسبیلہ، خضدار اور آوران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور نوشہروفیروز میں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔