راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے پہلی اننگز پاکستان پر برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے اور بنگلا دیش نے سات وکٹوں کے نقصان پر 528 رنز بنائے ہیں، اس طرح اب بنگلا دیش کو 80رنز کی برتری حاصل ہے اور بیٹنگ ابھی جاری ہے۔
ایک میچ میں تین سپر اوور، ٹی ٹوئنٹی میں انوکھا ریکارڈ بن گیا
پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو مشفق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے تاہم لٹن داس اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔
مشفق الرحیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور شاندار سنچری سکور کی، وہ 191 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، مہدی حسن مراز 64 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، مشفق الرحیم کے آئوٹ ہونے کے بعد حسن محمد مہدی حسن مرزا کا ساتھ دینے کے لیے آئے ہیں۔