معروف اداکار و گلوکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ صنم سعید کو تھپڑ مارا تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2012 میں نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل متاعِ جان کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ صنم سعید کو ہدایت کار مہرین جبار کے کہنے پر حقیقت میں تھپڑ مارا تھا۔
جنید خان کے مطابق مہرین جبار چاہتی تھیں کہ مذکورہ سین حقیقت سے قریب تر ہو، اس لیے انہیں صنم سعید کو اصلی تھپڑ مارنے کے لیے کہا گیا تاہم ابتدا میں انہوں نے مذکورہ سین ریکارڈ کروانے سے انکار کر دیا۔
مشکل وقت میں اللہ کے سوا کوئی ساتھ نہیں دیتا، عنبر خان
جب صنم سعید نے بھی اصرار کیا تو اصل تھپڑ مارنا پڑا لیکن اس کے بعد کبھی ایسا سین حقیقتاً ریکارڈ نہیں کروایا۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے اداکارہ حبا بخاری کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے حبا بخاری سے نہ کرنا سیکھنا ہے، انہیں کسی چیز کو منع کرنے کا فن خوب آتا ہے جو مجھے نہیں آتا، جس کی وجہ سے اکثر پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔