راولپنڈی، پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پاک بنگلہ دیش

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں آج راولپنڈی میں ٹکرائیں گی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج دو روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جارہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 10 بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترے گا جبکہ بلے بازی میں بابر اعظم، محمد رضوان، کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللّٰہ شفیق اور سلمان علی آغا قدم جمائیں گے۔

وویمن ٹی20ورلڈکپ بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات منتقل

اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ شائقین ہمیشہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور ان کیلئے جیتے۔ ہمارے پاس کرکٹرز کا ایک باصلاحیت گروپ ہے جو اچھی کارکردگی کے لیے بے چین ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔

دوسری طرف بنگلا دیش اسکواڈ نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز ، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شریف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن پر مشتمل ہے۔


متعلقہ خبریں