بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی


لندن: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ انفیکشن کی وجہ سے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید خراب ہو گئی ہے۔

ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کوشش کر رہے ہیں، اللہ تعالی چاہے تو سب کچھ ایک سیکنڈ میں ٹھیک کر سکتا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو صحت وتندرستی عطا فرمائے اور جتنے بھی دنیا میں بیمار ہیں  سب کو صحت عطا فرمائے۔

اتوار کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا تھا کہ میری اہلیہ کلثوم نواز ابھی تک ہوش میں نہیں آئیں، کلثوم نواز کو گزشتہ دو دن سے انفیکشن اور بخار بھی ہے۔

بیگم کلثوم نواز کو 15 جون کو دل کا دورہ پڑنے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وینٹی لیٹر پر شفٹ کردیا گیا تھا اور وہ اب بھی وینٹی لیٹرکے سہارے سانس لے رہی ہیں جس کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز لندن میں ہی موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں