کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 64پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
ارشد ندیم کا میاں چنوں میں ویمن یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ
کاروبار کے آغاز پر ڈالر 6 پیسے کمی کے بعد 4 پیسے سستا ہو نے کے بعد 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ گزشتہ روز ڈالر 9 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 40 پیسے برقرار رہی۔ دیگر کرنسیوں میں یوور 48 پیسے اضافے سے 305 روپے 86 پیسے ، برطانوی پاؤنڈ 53 پیسے مہنگاہونے کے بعد 357 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
جبکہ یو اے ای درہم 76 روپے 35 پیسے اور سعودی ریال کی قیمت 74 روپے 55 پیسے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1200 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 29 روپے کے اضافے کے بعد قمیت 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 102 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100انڈیکس 77ہزار877کی سطح پربند ہوا۔
پورے دن میں مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 182 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 211 کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔
وفاقی حکومت کا پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ
سٹاک ایکسچینج میں 19 ارب سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,275 جبکہ کم ترین سطح 77,817 پوائنٹس رہی۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 589 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 980 پوائنٹس پر بند ہوا۔