پی ٹی آئی کی چار سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے چار سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جن سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے ان میں مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) شامل ہیں، ملک کے مختلف حلقوں میں ان جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ( ق) کے ساتھ قومی اسمبلی کے چار حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے جس کے بعد گجرات میں ق لیگ کی سیاسی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔

اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے ساتھ راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 اور این اے 62 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے بھکر کے ایک حلقے پرمجلس وحدت المسلمین کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔

صوبہ سندھ  میں پاکستان تحریک انصاف نے پیرپگاڑا کی قیادت میں قائم ہونے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ  دس سے زائد سیٹوں پر ایڈجسمنٹ کی ہے۔


متعلقہ خبریں