ارشد ندیم کو اہلخانہ سمیت عمرہ کرانے کا اعلان

Arshad Nadeem

لاہور: ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ارشد ندیم کو اہلخانہ سمیت عمرہ کرانے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو اہلخانہ سمیت عمرہ کرانے کا اعلان کیا۔ ارشد ندیم، ان کے بیوی بچوں اور والدین کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔

ارشد ندیم کو تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد عمرے پر بھجوایا جائے گا۔

پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کا ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امید تھی کہ گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، ارشد ندیم

ارشد ندیم کے طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پر واٹرکینن سیلیوٹ پیش کیا گیا۔ ورلڈ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے وطن واپس پہنچنے پر لاہور ایئرپورٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ عوام کی جانب سے پاکستان زندہ آباد اور ارشد ندیم زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر کھیل پنجاب فیصل سیف، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد، احسن اقبال، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ارشد ندیم کو پھولو کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر ارشد ندیم کے والد بھی موجود تھے جو بہت خوش نظر آ رہے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں