حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان تحریری معاہدہ سامنے آگیا


حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے تحریری معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

معاہدے کے مطابق حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کر ے گی ،تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح گزشتہ مالی سال کے مطابق کی جائے گی۔

ارشد کو ہم گاؤں میں ’’روسی ٹریکٹر‘‘ بلاتے ہیں،بھائی شاہد

حکومت نے مطالبے کو تسلیم کیا کہ بجلی کے بل ہر صورت کم ہوں گے ،حکومت آئندہ ڈیڑھ ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کر ے گی۔

معاہدے کے مطابق جاگیرداروں اور لینڈ ہولڈرز پر انکم ٹیکس لگانے کا موثر نظام واضح کیا جائے گا ،تاجر دوست اسکیم کے نفاذسے پیدا غیر منصفانہ نظام اور خدشات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

تاجروں اور ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی شکیل دی جائے گی،وفد نے یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت آئی پی پیز معاملے میں سنجیدہ ہے۔

حکومت نے آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے با اختیار ٹاسک فورس قائم کر دی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں