کراچی: سندھ حکومت نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم پر انعامات کی بارش شروع ہو گئی۔ سندھ حکومت نے ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا جسے وہ کامیابی کے بعد ڈبل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ تاریخی چیز دیکھنے کو ملی۔ اولمپکس میں پاکستان کا ترانہ بجے گا اور جھنڈا بلند ہو گا۔
گزشتہ روز گورنر سندھ کی جانب سے بھی ارشد ندیم کو انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔ گورنر سندھ نے جیولین تھرو مقابلے میں فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر ارشد ندیم کو سونے کا تمغہ دینے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے 40 سال بعد اولمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا
ارشد ندیم کی جانب سے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پوری قوم ارشد ندیم کے لیے دعاگو ہے کہ وہ سونے کا تمغہ حاصل کریں۔ کامیابی سے وطن لوٹنے پر ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی تحائف بھی دوں گا۔