پاراچنار پر صوبائی حکومت کی مجرمانہ خاموشی، حالات بہت سنگین ہیں، گورنر کے پی

گورنر کے پی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد چل رہا اور چلے گا، صوبے کے حالات بہت سنگین ہیں، پاراچنار پر کے پی حکومت کی مجرمانہ خاموشی سامنے ہے۔

سوشل میڈیا پر دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مرکز میں وفاقی حکومت کی اتحادی ہے اور اس کی حمایت کر رہی ہے۔ جب بھی کوئی مشکل فیصلے ہوتے ہیں ان پر بھی حمایت کرتے ہیں۔

گورنر فیصل کریم کا وزیراعلیٰ علی امین کو سندھ جاکر ذہنی علاج کرانے کا مشورہ

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں میں اختلافات بھی ہوتے ہیں اور ان کی پارٹی مثبت تنقید بھی کرتی ہے۔ پھر دونوں جماعتوں کی قیادت مل بیٹھ کر یہ مسئلے حل کر لیتی ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا آپس میں اتحاد قائم ہے، یہ چل رہا ہے اور چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل اور ٹیکس کم کروانا صرف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ ہم سب کو بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنے چاہیے، اس کا واحد حل پارلیمنٹ میں ہے،  پارلیمنٹ میں بیٹھ کر آپ نے ان مسئلوں کا حل نکالنا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہاں حالات بہت سنگین ہیں اور پی ٹی آئی حکومت کی صوبے میں رٹ نہیں ہے۔ میڈیا کے ایک بڑے حصے نے بلیک آؤٹ کیا ہوا ہے۔ پارا چنار میں پچاس لوگ شہید ہو گئے ہیں، کتنے زخمی ہو گئے ہیں، کس نے دکھایا؟ حکومت نے کیا کیا؟

اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کروں گا، نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

گورنر کے پی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مجرمانہ خاموشی بھی آپ کے سامنے ہے۔ کبھی گئے وزیراعلٰی، چیف سیکریٹری، آپ کے آئی جی، وزیر داخلہ، بنوں یا پارا چنار گئے؟ آپ جب چار دن وہاں پر گولہ باری ہو رہی تھی، جس طرح اسلحے کا استعمال ہوا،  کسی نے بتایا کہ کیا چیز ہو رہی ہے؟

پیپلز پارٹی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی اتنی قوت نہیں ہے کہ وہ بطور وزیراعلٰی اسلام آباد پر چڑھائی کریں۔

 


متعلقہ خبریں