قدوسی صاحب کی بیوہ میں ایک ہی معاوضے پر 25کردار کئے، حنا دلپذیر

hina dilpazeer

معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے مقبول ڈرامے قدوسی صاحب کی بیوہ میں ایک ہی معاوضے پر 25 کردار ادا کیے، جن میں سے پانچ کردار مرد تھے۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ جب انہیں کاسٹ کیا گیا تو انہیں پہلے بتایا گیا تھا کہ وہ تین سے چار کردار ادا کریں گی، اس لیے وہ ذہنی طور پر اتنے ہی کرداروں کے لیے تیار تھیں۔

برطانیہ کا ویزا دینے سے انکار، سنجے دت سن آف سردار 2 سے ڈراپ

اداکارہ کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار اور لکھاری نے ان کے صبر کو آزمایا اور وہ اپنے صبر سے تنگ آگئیں تھیں، انہیں کردار پر کردار دیے جاتے رہے۔

حنا دلذیر کے مطابق جیسے جیسے ڈرامے کی کہانی آگے بڑھتی گئی اور ٹیم کو کوئی اور اداکار نہ ملا تو انہیں ہی کردار ادا کرنے کا کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لکھاری کہانی اور کردار لکھ کر بھیج دیتے لیکن کوئی موزوں اداکارہ نہ ملتیں تو انہیں ہی وہ کردار ادا کرنے کا کہا جاتا۔

بیٹی کیلئے مثالی بننا تھا اسی لیے حجاب شروع کیا، نور بخاری

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یوں ایک کے بعد ایک کردار ادا کرتے کرتے انہوں نے ڈرامے میں مجموعی طور پر 25 کردار ادا کیے۔حنا دلپذیر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ڈرامے میں انہوں نے جہاں مختلف خواتین کے کردار ادا کیے، وہیں انہوں نے پانچ کردار مردوں کے بھی ادا کیے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ انہوں نے قدوسی صاحب کی بیوہ میں 25 کردار ادا کیے لیکن انہیں معاوضہ ایک ہی کردار کا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں