بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے خالدہ ضیا ء کی رہائی کا حکم دیدیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم صدارتی اجلاس میں دیا گیا ،78 سالہ خالدہ ضیاء حزب اختلاف کی مرکزی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ ہیں۔
شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ، مودی سرکار نے سر جوڑ لئے
وہ 1991 میں بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔ ان کے سیاسی کیریئر کا آغاز اپنے شوہر ضیاء الرحمن کے قتل کے بعد ہوا، جو 1977 سے 1981 تک بنگلہ دیش کے صدر رہے اور 1978 میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بنیاد رکھی۔
خالدہ ضیاء کو متعدد صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور وہ اکثر طبی دیکھ بھال کے لیے بیرون ملک سفر کرتی رہی ہیں۔ 2018 میں، انہیں بدعنوانی کی سزا کے بعد جیل بھیج دیا گیا، وہ 2001 سے 2006 تک بھی وزیر اعظم رہیں۔