افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے واضح کیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان ضرور آئیں گے۔
افغانستان کے سینیئر کھلاڑی رحمان اللہ گرباز اور محمد نبی نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو نقاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کی تردید کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان آکر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی۔
کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی 20 لیگ میں مصروف افغان کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے۔ معلوم نہیں کہ ہمارے بارے میں جھوٹی خبریں کون پھیلاتا ہے۔
بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ وہاں روز حادثات ہوتے ہیں، ہربھجن سنگھ
محمد نبی نے کہا کہ سوشل میڈیا کی ایسی خبروں پر توجہ نہ دیا کریں جبکہ رحمان اللّٰہ گرباز بولے کہ مجھے پاکستانی شائقین نے بڑا پیار دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلا ہوں، ہم پاکستان جا کر ضرور کھیلیں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت کے ساتھ ساتھ افغان ٹیم بھی پاکستان نہیں آنا چاہتی۔