چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے، بھارت آسٹریلیا سے ٹکرائے گا

پاکستان

ورلڈ چیمپئن شِپ آف لیجنڈز کرکٹ کے سیمی فائنلز میں آج پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں جلوہ گر ہوں گی۔

برمنگھم میں جاری لیجنڈ کرکٹ لیگ میں گروپ اسٹیج کا مرحلہ اختتام پر پہنچنے کے بعد اب سیمی فائنل کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔ گروپ اسٹیجز میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں باہر ہوگئیں۔

سیمی فائنل میں پہلا مقابلہ آج  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور بھارت کا ہوگا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج نارتھمپٹن شائر کرکٹ گراؤنڈ پر فائنل میں پہنچنے کے لیے زور لگائیں گی۔

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل سے قبل برمنگھم میں مقامی کلب میں ٹریننگ سیشن بھی کیا۔ اس حوالے سے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر انڈیا اور پاکستان کا فائنل ہوا تو شائقین کو زبردست انٹرٹینمنٹ ملے گی۔

پاکستان چیمپئنز کے فاسٹ بالر سہیل تنویر بولے کہ تمام ٹیموں نے مومینٹم پکڑ لیا ہے، سیمی فائنل میں زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ دو میچز میں آرام کیا ہے لیکن سیمی فائنل کے لیے مکمل فٹ ہوں۔


متعلقہ خبریں