کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو ، پاؤنڈ اور ریال بھی سستے ہو گئے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 40 پیسے پر آگئی ہے۔
2021-22میں سیاست چمکانے کیلئے ریاست کو نقصان پہنچایا گیا، وزیراعظم
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگاہونے کے بعد 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا گزشتہ روز ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278.50روپے اور قیمت فروخت280.50روپے رہی۔
دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی ۔ برطانوی پاؤنڈ 47 پیسے سستا ہونے کے بعد 356 روپے 87 پیسے سے کم ہو کر 356.39 روپے پر بند ہوا ۔ یورو کی قدر میں 58 پیسے کمی ہونے سے نئی قیمت 301.17 روپے پر آگئی ہے۔
اس کے علاوہ سوئس فرانک میں 1.38 روپے سستاہوکر 309.83 روپے پر بند ہوا، اسی طرح چینی یوآن معمولی کمی سے 38 روپے 28 پیسے جبکہ جاپانی ین معمولی اضافے کے بعد 1.7307 روپے کا ہو گیا۔
سیمنٹ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ۔ ریال 3پیسے سستا ہونے کے بعد 74 روپے 22 پیسے اور اماراتی درہم بھی 3 پیسے کی کمی کےبعد 75 روپے 82 پیسے کا ہو گیا ہے۔