غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا سے توقعات وابستہ ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا سے توقعات وابستہ ہیں۔

امریکی سفارتخانے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اتنے ہی پرانے ہیں جتنا خود پاکستان۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکا سے توقعات وابستہ کئے بیٹھے ہیں۔ جموں و کشمیر کے عوام کے جمہوری حق خود ارادیت کی حمایت کے لیے امریکا سے مثبت امیدیں ہیں۔

عمران خان پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ، کانگریس کی قانون سازی پر بات نہیں کرینگے ، امریکا

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں تو مجھے مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے الفاظ یاد آجاتے ہیں، کہ ’ہو سکتا ہے ہم سب مختلف کشتیوں پر آئے ہوں، لیکن اب ہم ایک ہی کشتی میں ہیں‘

لیگی رہنما نے کہا کہ انسانیت کو آنے والے بڑے چیلنجز کے تناظر میں صرف ہمارا تعاون ہی ضروری نہیں، بلکہ ایک ساتھ مل کر ہم ان چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط، زیادہ لچکدار اور زیادہ متحد ہوکر ابھر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں