پاکستان کا افغانستان پر ہونیوالے دوحہ مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ‎

qatar afghan

پاکستان نے رواں ہفتے قطر میں افغانستان پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ دوحہ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کا کہناا ہے کہ احمد نسیم وڑائچ وزارت خارجہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری مغربی ایشیا ہیں، آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ کی قیادت میں پاکستانی وفد آئندہ چند روز میں دوحہ جائے گا۔

ملک میں مہنگائی کم ہو گی، ملک دوبارہ ترقی کرے گا، بیرسٹر دانیال چودھری

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی میزبانی میں تیسرے دو روزہ دوحا مذاکرات 30 جون سے ہوں گے، رواں برس تیسرے دوحا مذاکرات میں افغان عبوری حکومت باقاعدہ شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان عبوری حکومت نے دوسرے دوحا مذاکرات میں افغان خواتین و سول سوسائٹی نمائندوں کی شرکت پر بائیکاٹ کیا تھا۔

ذرائع کا کہناہے کہ پہلی مرتبہ دنیا بھر کے افغانستان پر خصوصی نمائندے دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کے سامنے بیٹھیں گے۔


متعلقہ خبریں