انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے،دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر آ گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی، انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 278روپے 40 پیسے رہی۔

مرغی کا فی کلو گوشت 23 روپے سستا ہو گیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 37 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ انٹر بینک میں اس ہفتے ڈالر کی قدر 278 روپے 51 پیسے پر مستحکم رہی۔


متعلقہ خبریں