کلثوم نواز کی حالت پہلے سے بہتر

hussain nawaz

اٹک جیل میں دورا ن قید حالات کیسے تھے؟ حسین نواز نے بتا دیا


لندن: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ میری والدہ کلثوم نواز کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جب وہ پہلی بار انہیں اسپتال لائے تو کچھ پتا نہیں چل رہا تھا، جتنا قرآن انہیں آتا تھا وہ راستے میں پڑھتے آئے لیکن اب ہر روز ان کی والدہ کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی دعاؤں سے کلثوم نواز کی حالت بہتر ہو رہی ہے، میں نے دعا کی اپیل کے علاوہ کوئی بات نہیں کی۔

اس سے قبل اطلاعات آئی تھیں کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بہتری تو آئی ہے لیکن ابھی تک ان کی حالت تشویشناک  ہے، جمعہ کی صبح میاں نوازشریف نے کہا تھا کہ جب سے یہاں آیا ہوں وہ ہوش میں نہیں آئیں۔


متعلقہ خبریں