گلگلت بلتستان کا آئندہ مال سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

گلگلت بلتستان

آئندہ مالی سال 2024-25 کے لیے گلگت بلتستان کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،

ذرائع کے مطابق گلگلت بلتستان کے بجٹ کا مجموعی تخمینہ 1 کھرب 23 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 90 ارب روپے ہوگا جبکہ ترقیاتی بجٹ کے مد میں 21 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح فیڈرل پی ایس ڈی پی کی مد میں 12 ارب روپے اور نوجوانوں کے لیے یوتھ لون اسکیم کے تحت 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔  12 ارب روپے خسارے کا بجٹ وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل پیش کریں گے۔

پاکستان کے عوام اس سے بہتر بجٹ کے مستحق ہیں، آصفہ بھٹو

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے  بجٹ میں گریڈ 1 سے 17 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گلگلت بلتستان کے گزشتہ سال کے بجٹ میں 18 ارب روپے کا مالیاتی خسارہ ظاہر کیا گیا تھا۔ گزشتہ مالی سال 1 کھرب 16 ارب روپے 15 کروڑ کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں