پنجاب بھر میں عیدالاضحی کا سیکیورٹی پلان تشکیل

usman anwar

پنجاب بھر میں عیدالاضحی کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِ عید کے اجتماعات کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت 26ہزار 500مساجد، امام بارگاہوں، 900کھلے عید کے اجتماعات پر 40ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔

300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو فری سولر لگا کردیں گے،گورنر سندھ

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں نمازِ عید کے 5ہزار سے زائد اجتماعات کی سیکیورٹی پر 6ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ 498اسپیشل پولیس، 260کیو آر ایف ٹیمیں بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ 227مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کے فرائض 3ہزار اہلکار انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کا عمل مزید مثر بنایا جائے، مساجد اور امام بارگاہوں کی چھتوں پر اسنائپرز اور سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔

20جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہوگی

انہوں نے عید کی تعطیلات کے دوران پارکوں اور تفریحی مقامات کی سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی حکم دیا۔


متعلقہ خبریں