اسفند یار ولی کے اثاثے چار کروڑ کے، 50 تولہ سونا جہیز میں آیا

اسفندیار ولی خان

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے اپنے کل اثاثہ جات کی مالیت چار کروڑ ایک لاکھ  18 ہزار پانچ سو 64 روپے بتائی ہے جبکہ انہوں نے انتخابی گوشوارے میں اپنی تعلیم  بی کام آنرز ظاہر کی ہے۔

الیکشن کمیشن کو جمع کرائی جانے  والی تفصیلات ہم نیوز نے حاصل کر لی ہیں جس کے مطابق اسفند یار ولی  دبئی ہور اینڈ  نور کمپنی کے 24 فیصد حصص کے مالک  ہیں جبکہ اُن  کے  پاس پانچ  لاکھ  50 ہزار روپے  کے  پرائز بانڈز بھی موجود ہیں۔

اے این پی کے سربراہ نے اپنے اثاثوں میں 50 تولہ سونے کو جہیز کے طور پر ظاہر کیا ہے جبکہ اثاثہ جات میں ایک ٹویوٹا  1988 ماڈل کار کا ذکر بھی کیا گیا ہے، اُن کے بینک اکاؤنٹ میں 46 لاکھ روپے کی رقم  موجود ہے۔

گوشوارے کے مطابق اسفند یار ولی کے پاس سات لاکھ 40 ہزار روپے کا فرنیچر بھی ہے۔


متعلقہ خبریں