سرجری سے پاکستان کی پوری کرکٹ ٹیم کو فارغ کر دینا چاہیے، احمد علی بٹ

احمد علی بٹ ahmed ali butt

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے کہا کہ سرجری سے پاکستان کی پوری کرکٹ ٹیم کو فارغ کردینا چاہیے۔

احمد علی بٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین پرفارمنس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب سرجری سے پاکستان کی پوری ٹیم کو فارغ کردینا چاہیے۔

امریکا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کی ناقص پرفارمنس پر جہاں شائقین کرکٹ اور سابق سینئر کرکٹرز شدید غصہ ہیں تو وہیں پاکستانی شوبز شخصیات بھی سیخ پا نظر آرہی ہیں۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر شاہد آفریدی نے بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مشورہ بھی دے ڈالا

احمد علی بٹ نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کرکٹرز سے اچھے کی امید لگاتے ہیں لیکن ہوتا کچھ اور ہی ہے، اداکار نے کہا کہ ہمارے کرکٹرز صرف اپنے ملک میں ہی پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں نخرے دکھا سکتے ہیں۔

ان کی انا یہاں ہی چلتی ہیں لیکن جب انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ مدمقابل ہونے کی باری آتی ہے تو واقعی میں ہمارے کرکٹرز اپنی اوقات دکھا دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز نے اس قدر ہماری امیدیں توڑ دی ہیں کہ اب کرکٹ دیکھنے کا دل ہی نہیں کرتا اور نہ ہی موجودہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کرکٹرز ماننے کا دل کرتا ہے۔

قوی خان ضرورت مند گھرانوں کی بچیوں کے رشتے ڈھونڈ کر شادیاں کرواتے تھے، افتخار ٹھاکر

احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی کرکٹ میں ایک سے بڑھ کر ایک سفارشی اور سیاست دان آگئے ہیں، میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ دن جلد آئے جب سرجری سے پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم میں سب کو فارغ کردیا جائے اور عوام کی توقعات کے مطابق ایک اعلی ٹیم بنائی جائے جو ہمارے سابق کرکٹرز کی طرح شاندار پرفارمنس دے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری قومی ٹیم میں ایک دو کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو ہر میچ میں شاندار پرفارم کررہے ہیں لیکن ایک دو کھلاڑیوں سے ٹیم نہیں بنتی۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا،جس کے بعد امریکا سپرایٹ کیلئے کوالیفائی کر گیا اور پاکستان ایونٹ سے باہر ہو گیا۔


متعلقہ خبریں