ملک میں 19جون سے پری مون سون بارشوں کا امکان

rain بارش

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ سندھ کے جنوبی اضلاع میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملک میں 19 جون سے پری مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، شانگلہ،کوہستان اور بٹگرام میں چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے، آزاد کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے چند شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رواں سال مون سون میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔پراجیکٹ منیجر این ڈی ایم اے محمد کاظم کا کہنا تھا کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی، مارچ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی ہے۔محمد کاظم کا کہنا تھا کہ اس سال معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوں گی، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس پلان اپڈیٹ کیا ہے جبکہ 2022 میں جانی نقصان کی بڑی وجہ ہدایات پر عمل نہ کرنا تھا۔

صارفین کو کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے دیے جائیں گے، پلان تیار

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک میں 19جون سے پری مون سون بارشوں کا امکان ہے، رواں سال معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ پر میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے وسطی علاقوں میں بھی پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں