قومی ٹیم آج کا میچ ضرور جیتے، فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ پر توجہ دیں، گورنر کے پی

قومی ٹیم

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دعا ہے قومی ٹیم آج کا میچ ضرور جیتے، ہمارے دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کھیلوں کے میدان ویران ہیں، اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہماری دعائیں ہیں، پلیئرز فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ پر توجہ دیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا دعا ہے آج پاکستان کی ٹیم بھارت سے میچ جیت جائے، دعا تو ہم کریں گے لیکن ٹیم بھی کچھ کرے۔ ایسے نہیں ہوتا کہ ہم دعائیں دیں اور وہاں وہ کیچ ڈراپ کریں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی سے پختونخوا ہائوس کی انیکسی خالی کرا لی گئی ، داخلے پر پابندی

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا سے دہشت گردی ختم کرنی ہے تو زمینیں آباد کریں۔ ایک ٹاسک فورس بنا رہے ہیں جس میں خیبرپختونخوا کا مقدمہ لڑیں گے۔ صوبے کو آئین و قانون کے مطابق چلاؤں گا۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ لڑائی چھوڑ کر صوبے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو جب بھی خیبرپختونخوا ہاؤس آئے، ڈنکے کی چوٹ پر آئیں گے۔ سیاست ٹھنڈے دماغ کا کام ہے، جذبات سے کام نہیں لینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں