وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے، گورنر خیبرپختونخوا

ali ameen and faisal kareem

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پرڈی آئی خان میں سیاسی شخصیت کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر تو اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص پر سیاسی شخصیات کے قتل میں ملوث اور اپنے صوبائی وزیر کے قتل کیس ہو تو آپ ایسے وزیر اعلیٰ سے کیا امید رکھ سکتے ہیں۔

پاکستان کا پہلا ٹاکرا امریکا سے، موسم صاف، شائقین ہو جائیں تیار

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سوئچ آن آف کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ میرے پاس بھی ایسا بٹن ہے جب آف کروں گا تو آن نہیں ہوگا۔ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ڈپریشن کا شکار ہیں تو ادویات استعمال کریں۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں ایسی جماعت سے تعلق رکھتا ہوں جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، کبھی بھی سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے دوں گا، سیاسی یتیم اب سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں ،ان کی کوشش کو ناکام کروں گا۔


متعلقہ خبریں