وزیر مملکت برائے خزانہ، محصولات اور بجلی علی پرویز ملک کا کہنا ہے حکومت پاکستان متبادل انرجی کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی،پالیسی میں تبدیلی مشاورت سے کی جائے گی۔
نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید
شمسی توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جا رہا ہے،سولر سسٹم پر ٹیکس لگانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی،پاکستانی معیشت کو مشکل سے نکالنے اور متبادل توانائی کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔منفی سیاست کرنے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کردیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر بجلی سرداراویس لغاری نے کہا ہے کہ باربارتردید اور پالیسی بیانات کے باوجود نیٹ میٹرنگ کی پالیسی پر غلط خبریں پھیلا کر ملک اور عوام میں بے چینی اور اضطراب پھیلانے کے کوشش کی جا رہی ہے۔
ملک میں مزید بارشیں ہونگی ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ ہمارے ملک میں بغیر تصدیق کے خبریں دینے کا رواج چلا ہوا ہے جو کہ ذمہ دارانہ صحافت کے بالکل منافی ہے۔