جناح ہاؤس مقدمے میں نامزد ملزمان کا جیل ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ

آئی ایس پی آر

لاہور: جناح ہاؤس مقدمے میں نامزد ملزمان کا جیل ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس مقدمہ میں نامزد 400 ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ 6 جون کو تمام ملزمان جیل میں حاضری لگوانے پہنچیں۔

اس حوالے سے عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما چوہدری اعجاز، عمر چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی آگاہ کر دیا۔

جج انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان کو بھی 6 جون کو جیل پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل پراسپیشل کمیٹی بنا دی

عدالت نے حکم دیا کہ جو ملزمان جیل میں ہیں ان کی حاضری جیل میں ہو گی۔ نوٹیفکیشن ہوچکا ہے اور اب مزید تاخیر نہیں ہوسکتی۔

عدالت نے پراسیکیوشن اور ملزمان کے وکلاء سے ٹرائل کے طریقہ کار سے متعلق تجاویز بھی طلب کر لیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں