سی پیک منصوبوں اور چینی ورکرز کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

CPEC

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبوں اور چینی ورکرز کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی بی کو سی پیک منصوبوں کے لیے 20 کروڑ روپے مزید جاری کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کی توثیق کے بعد اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

چینی انجینئرز پر حالیہ دہشتگردانہ حملے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ پاکستان دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز سی پیک منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اضافی فنڈز سے پاکستان دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز کے منصوبوں کو کاؤنٹر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پا گیا

خیال رہے وزیر اعظم نے چینی انجینئرز اور ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی ہے۔

واضح رہے 26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے شہر بشام کے قریب چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی باشندے جان کی بازی ہار گئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں