ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردی کا خطرہ

Pak India Match

نیویارک: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردی کا خطرہ منڈلانے لگا۔

نیویارک گورنر آفس کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے اسٹیڈیم کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

گورنر آفس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس وقت عوامی تحفظ کو کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف مسلسل دوسری فتح،پاکستان نے والی بال سیریز جیت لی

انہوں نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ محفوظ اور یادگار ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔


متعلقہ خبریں