لکی مروت ،سی ٹی ڈی کا آپریشن ،کالعدم تنظیم کے2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

CTD

لکی مروت  میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے2 مبینہ دہشتگرد ہلاک  کردئیے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے ہے ،ہلاک مبینہ دہشتگردپولیس پرحملوں،ٹارگٹ کلنگ سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

شاعر احمد فرہاد کی اہلخانہ سے ملاقات کرادی گئی

ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ ،ہینڈگرنیڈز برآمد ہوا،ہلاک دہشتگردوں نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ کی۔

جوابی فائرنگ سے2مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے،دیگر ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں