خیبرپختونخوا میں تبادلوں کیلیے 150 سے زائد افسران کی فہرست تیار


پشاور: سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی تقرری اورتبادلوں کابڑا ریلہ آنے والا ہے، اس مقصد کے لیے 150 سے زائد افسران کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

سرکاری زرائع کے مطابق عام انتخابات کے پیش نظر تبادلوں کا فیصلہ نگران وزیراعلی دوست محمد خان کی زیرصدارت اعلی سطح کےاجلاس میں کیا گیا۔

طے کیا گیا ہے کہ انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈی پی اوز اور دیگر افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے 150 سے زائد افسران کی فہرست بھی مرتب کر لی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کی جانب سے فہرست الیکشن کمشن کو ارسال کردی گئی ہے جہاں سے منظوری کے بعد ائندہ 24 گھنٹے میں اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں