حماس کے اسرائیلی دارالحکومت پر راکٹ حملے

israeil vs hamas

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام برگیڈز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونیوں کے ہمارے شہریوں پر مظالم کیخلاف تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے علاقوں میں 15دھماکے سنے گئے ہیں۔

ایلون مسک سپر کمپیوٹر تیار کرنے کے خواہشمند

ان حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں کئی ماہ بعد راکٹ حملے کے سائرن سنے گئے۔ حالیہ حملوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ میں 7ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں کے بعد بھی حماس دور مار راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں