آرمی چیف کی پولش وزیر دفاع اور اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پولینڈ کے وزیردفاع، نائب وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف، کمانڈر آف پولینڈ آرمڈ  فورسز اور کمانڈر لینڈ  فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون بڑھانے، جیو اسٹریٹجک ماحول اورعلاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے، پولینڈ کی فوجی قیادت نے علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے فوجی تربیت کے شعبے میں تعاون کے لئے تجربات کے تبادلوں کی خواہش کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس آرمامنٹ گروپ کا بھی دورہ کیا، جنرل کمانڈ آف دی پولش آرمڈ فورسز پہنچنے پر انہیں چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔


متعلقہ خبریں