کراچی: سندھ بھر میں گرمی کی لہر کے باعث انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی کی سفارش پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے کی منظوری دے دی۔
حکومت کانیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کا عندیہ
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق امتحانات جو پہلے 22 مئی کو شروع ہونا تھے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے بعد یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ نے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ، سندھ اور پنجاب کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں کل سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، درجہ حرارت بتدریج بڑھنے اور آئندہ 10 روز کے دوران 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد سمیت بیشتر شہر گرمی کی لپیٹ میں ، گلگت میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے لاہور میں بھی پارہ 48 جبکہ نواب شاہ میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔جون کے پہلے ہفتے میں گرمی کی لہر میں کمی آنے کا امکان ظاہر کی جا رہا ہے تاہم کراچی میں درجہ حرارت ملک کے باقی حصوں کےمقابلے میں بہتر رہے گا جہاں درجہ حرارت 36 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا جس کے بعد ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور کا موسم مزید گرم ہونے کا امکان ہے، رواں ہفتے شہر کا درجہ حرارت 43 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ پشاور میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان اور جرمنی کےدرمیان جدید طیاروں کی تیاری کا معاہدہ
گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر اور گردونواح میں ہیٹ ویو کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔