ہجوم میں ایسے واقعات سے خوفزہ ہو جاتی ہوں، ماہرہ خان کا کوئٹہ واقعہ پر ردعمل

mahira khan ماہرہ خان

کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعے پر اداکارہ ماہرہ خان کا رد عمل سامنے آگیا۔

اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ تقریب میں جوکچھ ہوا وہ غیرضروری تھا۔

کسی کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ اسٹیج پر کچھ بھی پھینکنا صحیح ہے چاہے وہ کاغذ کے ہوائی جہاز میں لپٹا پھول ہی کیوں نہ ہو۔

ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہجوم میں ایسے واقعات ہونے سے نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی خوفزدہ ہو جاتی ہوں۔

تقریب سے واپسی پرکسی نے کہا کہ آئندہ یہاں کوئی تقریب منعقد نہیں کریں گے تو میں نے مخالفت کی، مسئلے کا حل یہ نہیں ہے۔

واقعے کے بعد تقریب ادھوری چھوڑ کر جا سکتی تھی لیکن نہیں گئی۔ دس ہزار لوگوں میں سے صرف ایک شخص کی یہ حرکت تھی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ چیکنگ بہتر بنا کر اس واقعے کو روکا جا سکتا تھا۔اداکارہ نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کی تھی جہاں ان کی طرف کوئی چیز پھینکی گئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں