پاکستان ہاکی ٹیم ہاری نہیں، جیتی ہے، کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، وزیراعظم

پاکستان ہاکی ٹیم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان میں ہاکی دوبارہ عروج پر پہنچے گی، پاکستانی ہاکی ٹیم کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے نام کر بلند کیا ہے، پوری قوم گواہی دیتی ہے کہ آپ فائنل ہارے نہیں جیتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہا پچھلی 2 دہائیوں میں پاکستانی ہاکی نیچے چلے گئی تھی، ہاکی ٹیم کی یہ کارکردگی مستقبل کی جیت کی نوید ہے۔ ہار جیت گیم کا حصہ ہے، مگر آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

انہوں نے کہا کہ ہاکی کے کھیل کی بہتری کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، گزشتہ دورِ حکومت میں سولہ ماہ ہمارے لیے انتہائی مشکل تھے۔ ان مشکل حالات میں بھی ہم نے ملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اس چیز کی فکر نہ ہو کہ کھیلنے کے لیے وسائل کہاں سے آئیں گے، ایک ہفتے کے اندر اندر یہ پالیسی نافذ العمل ہونی چاہیے۔ رانا مشہود کو کہوں گا معاملات کو بہترین طریقے سے ٹیک اپ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مایہ ناز کھلاڑیوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹ میں جگہ دی جائے، مجھے یقین ہے ہاکی کا کھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامی چیک بھی تقسیم کیے۔


متعلقہ خبریں