رفح میں حماس اور حزب اللہ کے حملے ، فوجی سمیت 2 اسرائیلی ہلاک ، 5 زخمی

اسرائیلی ہلاک (israeli killed)

غزہ کے علاقے رفح میں حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں ایک اسرائیلی فوجی سمیت 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔ اسرائیلی فوج نے اسے رفح میں اپنی پہلی ہلاکت قرار دیا ہے۔ ہلاک فوجی کی شناخت 19 سالہ سارجنٹ ایرا یائر گسپان کے نام سے ہوئی۔

حماس کا راکٹوں سے حملہ ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ، 11 زخمی

دوسرے واقعے میں لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی پوزیشن پر اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل حملہ کیا جس سے ایک اسرائیلی شہری ہلاک اور پانچ فوجی زخمی ہو گئے۔ حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے تین میزائل فائر کئے۔

پہلے میزائل حملے میں اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ایک اسرائیلی شہری فوجی پوزیشن پر پہنچا تو وہاں مزید میزائل کیے گئے جس کی زد میں آکر وہ ہلاک ہو گیا۔

 


متعلقہ خبریں