آزادکشمیر میں تمام اسٹیک ہولڈرز تحمل کا مظاہرہ کریں، صدرمملکت

asif zardari

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں تمام اسٹیک ہولڈرز تحمل کا مظاہرہ کریں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کریں، سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے تاکہ دشمن عناصر حالات کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

ان خیالا ت کا اظہار آصف زرداری نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے ملاقات میں صدر مملکت کو آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے حالیہ افسوسناک واقعات سے آگاہ کیا۔

دوسرا ٹی 20، پاکستان نے آئر لینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

صدر آصف زرداری کا اس موقع پر کہناتھا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے، موجودہ صورتحال کا حل نکالنے کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی شکایات پر وزیر اعظم پاکستان سے بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، سیاحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت آزاد جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ صدر مملکت نے دور دراز علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کی ضرورت پر زوردیا۔

آصف زرداری نے پولیس اہلکار کی افسوسناک ہلاکت پر تعزیت کا بھی اظہار کیا اور حالیہ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔


متعلقہ خبریں