حکومت پنجاب کا قومی ہاکی ٹیم کے لئے 20 لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان

azlan shah hockey cup اذلان شاہ ہاکی کپ

حکومت پنجاب نے قومی ہاکی ٹیم کے لئے 20 لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین پرفارمنس پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔‏قوم کی جانب سے آپ کے لئے داد اور مبارکباد۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر قومی ٹیم نے عالمی افق پر قومی پرچم بلند کیا ہے۔انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب قومی کھیل ہاکی میں ایک بار پھر دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو گا۔

اذلان شاہ ہاکی کپ کےفائنل میں پاکستان کو شکست، جاپان فاتح

حکومت پنجاب قومی کھیل کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی۔ جذبے، جوش، ولولے اور محنت سے قومی ٹیم نے سالوں بعد ازلان شاہ کپ کے فائنل میں بہترین کھیل پیش کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔


متعلقہ خبریں