ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی


امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔

اس حوالے سے لاہور میں ہونے والی خصوصی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کی۔

ان کے علاوہ کپتان بابراعظم،محمدرضوان،نسیم شاہ اورشاہین آفریدی سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑی شریک ہوئے۔

اس موقع پر چئیرمین پی سی بی محسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ نئی کٹ بابرکت ثابت ہو۔ 2009 کےبعد  دوہزار چوبیس کی ٹرافی بھی پاکستان لے کر آئے گا۔

بولے کہ سب کا خیال ہے یہ اسی طرح کی ٹیم ہے جو پہلے ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ اگر میرے بس میں ہوتا تو میں انعامی رقم  میں مزید اضافے کا اعلان کرتا ۔

انعامی رقم کے پیسے پی سی بی کے ہیں،ان پیسوں پر سب سے پہلے کھلاڑیوں کا حق ہے۔ اللہ نے چاہا تو ایک لاکھ ڈالر کھلاڑیوں کو دیں گے۔


متعلقہ خبریں